0
Friday 23 Dec 2011 03:04

جماعت اسلامی کے سابق اراکین اسمبلی کی صوبائی وزیر تعلیم سے ملاقات

جماعت اسلامی کے سابق اراکین اسمبلی کی صوبائی وزیر تعلیم سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے سابق اراکین صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان شجیع اور یونس بارائی نے صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق سے سندھ اسمبلی میں ملاقات کی اور اساتذہ کو درپیش مسائل و مشکلات بالخصوص لیکچررز کو ویری فیکیشن لیٹرز جاری نہ کئے جانے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ پیر مظہر الحق سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سابق اراکین اسمبلی نے کہا کہ اساتذہ کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی بالخصوص نئی نسل کی ذہن سازی کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں مگر بدقسمتی سے پاکستان میں اساتذہ کو ان کے جائز حقوق اورمقام سے محروم رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن اساتذہ کی تقرری بطور لیکچررز ہوئی ہے 3 ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک انہیں ویری فیکیشن لیٹرز جاری نہیں کئے جاسکے جس کی وجہ سے وہ اپنے فرائض انجام نہیں دے پارہے، جبکہ اس عمل سے انہیں ذہنی کوفت کا بھی سامنا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے صوبائی وزیر تعلیم اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے جماعت اسلامی کے سابق اراکین صوبائی اسمبلی کو یقین دلایا کہ لیکچررز کو جلد ویری فیکشن لیٹرز جاری کردئیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 124476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش