0
Sunday 4 Oct 2009 09:21

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ محمد البرادعی تہران پہنچ گئے

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ محمد البرادعی تہران پہنچ گئے
تہران:بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ محمد البرادعی تہران پہنچ گئے۔محمد البرادعی آج ایرانی ایٹمی توانائی آرگنائزیشن کے سربراہ علی اکبر صالحی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔جس میں ایرانی جوہری پروگرام خصوصاًٍٍ قم میں تعمیر کیے جانے والے نئے یورینیم افزودگی پلانٹ کے معائنے پر گفتگو ہو گی۔ایرانی ایٹمی توانائی آرگنائزیشن کے ترجمان کے مطابق محمد البرادعی پہلے سے طے شدہ دورے پر تہران آئے ہیں وہ قم کے ایٹمی پلانٹ کا دورہ نہیں کریں گے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے کے سربراہ آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کے دورے اور ایران کے ریسرچ ری ایکٹرز کو فیول کی فراہمی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

خبر کا کوڈ : 12595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش