0
Tuesday 3 Jan 2012 20:00

دشمن کے ایجنٹ سے بات نہیں ہو سکتی، دہشتگرد ہتھیار پھینک کر توبہ کریں، رحمان ملک

دشمن کے ایجنٹ سے بات نہیں ہو سکتی، دہشتگرد ہتھیار پھینک کر توبہ کریں، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ دہشتگرد توبہ کرکے ہتھیار پھینک دیں اور پاکستان کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ شہباز بھٹی قتل کیس کے دو ملزمان کو مشرق وسطیٰ سے پاکستان لانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ دشمن کے ایجنٹ سے بات نہیں ہو سکتی۔ کالعدم طالبان نے سکیورٹی فورسز پر حملے نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو وہ سرحد پار اتحادی فوج پر بھی حملے بند کر کے عام لوگوں کی طرح زندگی گزاریں۔

خبر کا کوڈ : 127352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش