0
Wednesday 4 Jan 2012 10:54

ریڈ زون میں جلسے، جلوسوں اور ریلیوں کی اجازت نہیں ہو گی، کراچی پولیس چیف

ریڈ زون میں جلسے، جلوسوں اور ریلیوں کی اجازت نہیں ہو گی، کراچی پولیس چیف
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے انتہائی حساس علاقے ریڈ زون میں جلسے، جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ پابندی عائد کرنے کی وجہ ممکنہ دہشت گردی اور گزشتہ دنوں گورنر ہائوس پر ہونے والا دھرنا تھا۔ کراچی پولیس چیف اختر گورچانی نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا سینٹرل پولیس آفس میں ہونے والے اعلٰی سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا، شہر کے حساس علاقوں پر مشتمل ریڈ زون میں آئندہ کسی بھی جلسے، جلوس یا ریلی کو آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر کسی نے بھی ریلی نکالنے کی کوشش کی گئی تو اسے روکا جائے گا۔ اختر گورچانی کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ دنوں گورنر ہائوس پر ہونے والے دھرنے کے بعد کیا گیا۔ کراچی کے انتہائی حساس قرار دیئے جانے والے ریڈ زون میں سپریم کورٹ، سندھ ہوئی کورٹ، گورنر ہائوس، وزیر اعلٰی ہائوس، سندھ اسمبلی بلڈنگ، سندھ سیکریٹریٹ، سینٹرل پولیس آفس، رینجرز ہیڈ کوارٹرز، حساس اداروں کے دفاتر، ہائی پروفائل لوگوں کے گھر، قونصل خانے، فائیو اسٹار ہوٹل، آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع کاروباری اور تجارتی مراکز، کلفٹن، ڈیفنس اور صدر کے بعض علاقے شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 127531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش