0
Friday 6 Jan 2012 14:22

لاہور، کالعدم سپاہ صحابہ کا راہنما طارق معاویہ ذاتی دشمنی میں مارا گیا، پولیس ذرائع

لاہور، کالعدم سپاہ صحابہ کا راہنما طارق معاویہ ذاتی دشمنی میں مارا گیا، پولیس ذرائع
اسلام ٹائمز۔ جمعرات کے روز گجر پورہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں حافظ طارق معاویہ کو قتل کر دیا گیا تھا، جس کو سپاہ صحابہ کے ذرائع فرقہ ورانہ قتل ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کا رہنما حافظ طارق معاویہ ذاتی دشمنی کے چکر میں ہلاک ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حافظ طارق معاویہ کو جمعرات کے روز تھانہ گجرپورہ کی حدود میں کرول گھاٹی کے نزدیک فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا، پولیس کے مطابق بھسین پورہ کا رہائشی اور کالعدم سپاہ صحابہ کا رہنما حافظ طارق معاویہ ذاتی دشمنی میں مارا گیا ہے،  ذرائع کے مطابق حافظ طارق معاویہ نے 2010ء میں اپنی گاوں کے رہائشی اور بزنس پارٹنر عارف بٹ کو دھوکہ دہی کے الزامات لگانے پر انتہائی بےدردی سے قتل کر دیا تھا، اسی کیس میں پولیس نے طارق معاویہ کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا، حافظ طارق معاویہ چند دن پہلے ضمانت پر رہا ہو کر واپس گھر آیا ہوا تھا، گذشتہ روز جب وہ قتل کیس کی تاریخ پر پیش ہونے کے لیے سیشن کورٹ جا رہا تھا تو راستے مین عارف بٹ کے رشتہ داروں نے کرول گھاٹی کے نزدیک حافظ طارق معاویہ اور اسکے گن مین پر فائرنگ کر دی، جس سے حافظ طارق معاویہ موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ اسکا گن مین شعیب اکرم اور گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے، بعد ازاں زخمی افراد ہسپتال مین دم توڑ گئے۔

پولیس آفیسر ایس پی عمر کے مطابق حافظ طارق معاویہ کو 12 گولیاں لگی ہیں، جس سے وہ موقع پر ہلاک ہو گیا، پولیس انویسٹی گیشن آفیسر کے مطابق حافظ طارق معاویہ پرانی دشمنی کے نتیجے میں ہلاک ہوا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن لیاقت علی ملک نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں گروپوں  کی آپس میں پرانی دشمنی تھی، اس سے پہلے طارق معاویہ نے عارف بٹ کو قتل کر دیا تھا، موجودہ وقوعہ سے ایک دن پہلے معاویہ گروپ اور  بٹ گروپ کا اپنے گاوں بھسین پورہ میں مسلح تصادم بھی ہو چکا تھا، حافظ طارق معاویہ کے رشتہ داروں کی مدعیت مین مخالف بٹ گروپ کے 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔ جس میں پانچ افراد معلوم اور 4 افراد نامعلوم ہیں۔
جبکہ کالعدم سپاہ صحابہ کے لوگ اس قتل کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر کے اپنے آپ کو مظلوم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 128053
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش