0
Tuesday 10 Jan 2012 21:54

رحمان ملک نے نواز شریف کا مشرف کیساتھ کیا گیا معافی نامہ میڈیا کے سامنے پیش کر دیا

رحمان ملک نے نواز شریف کا مشرف کیساتھ کیا گیا معافی نامہ میڈیا کے سامنے پیش کر دیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف اور مسلم لیگ (ن) کے قائدین کے درمیان معافی کے لیے کیا گیا معاہدہ میڈیا کے سامنے پیش کر دیا ہے اور کہا ہے کہ میاں برادران نے این آر او سے فائدہ اٹھا کر دس سال کے لیے بیرون ملک چلے گئے تھے۔ شریف برادران کے خلاف ہر روز نئے ثبوت دوں گا۔ این آر او ایک جرنیل اور شوکت عزیز کابینہ نے تیار کیا تھا اس لیے این آر او بنانے والوں کو طلب کیا جائے۔ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ شریف برادران کے خلاف ہر روز نئے ثبوت دئوں گا۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے نواز شریف کا سابق صدر پرویز مشرف کے سزا اور جرمانے کی معافی کے لیے کیا گیا معاہدہ میڈیا کے سامنے پیش کر دیا ہے، معافی نامے کے مطابق میاں شریف برادران نے اپنی سزا اور جرمانے کی معافی کے لیے دس سال کا معاہدہ کیا تھا۔ معافی نامے پر میاں نواز شریف، شبہاز شریف، عباس شریف اور حسین نواز کے دستخط موجود ہیں۔

رحمن ملک نے کہا کہ نواز شریف جیل میں تھے اور ان پر کرمنل کیس تھا جسے ختم کرنے کے لیے نواز شریف نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف سے مذاکرات کیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے معافی کے لیے این آر او پر دستخط کیے تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ این آر او کے ذریعے پی پی پی پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے جبکہ این آر او ایک جرنیل اور شوکت عزیز کابینہ نے تیار کیا تھا۔ اس لیے تیار کرنے والوں کو طلب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے این آر او کا ڈرافٹ دیکھتے ہی دستخط کرنے سے انکار کیا تھا اور میں اس بات کا گواہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ این آر او کے ذریعے کراچی میں بند کھڑے کنٹینروں کے بارے میں کیوں نہیں پوچھا گیا ہے، میاں نواز شریف اور جنرل(ر) پرویز مشرف کے درمیان ڈیل کے نتیجہ میں میاں برادران باہر گئے تھے جبکہ سابق صدر نے اس وقت صدر آصف علی زرداری کو بھی باہر جانے کی پیشکش کی تھی لیکن صدر آصف علی زرداری نے قید کو ترجیح دی ہے۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) کو بتانا ہو گا کہ منصور اعجاز سے ان کا تعلق کیا ہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ انہیں اپنے قتل کا خدشہ ہے اور اگر انہیں جان سے مارا گیا تو ان کا بیٹا قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچوائے گا۔ انہوں نے کہا کہ این آر او کے معاملہ پر مسلم لیگ (ن) کے کردار پر بھی شدید تنقید کی اور پنڈورہ بکس کھولنے کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 129272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش