0
Wednesday 11 Jan 2012 11:11

وزیراعظم کیخلاف کارروائی پر آرٹیکل 6 لگانے کا فیصلہ

وزیراعظم کیخلاف کارروائی پر آرٹیکل 6 لگانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صدر اور وزیراعظم کے خلاف کسی ادارے کی طرف سے کارروائی پر پارلیمنٹ ایکشن لے گی۔ صدر اور وزیراعظم کے خلاف کارروائی کرنے پر متعلقہ ادارے کے سربراہ کو پارلیمنٹ میں طلب کیا جائے گا اور اس کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد پیش کی جائے گی، جس کی اتحادی جماعتیں بھی حمایت کریں گی۔ اجلاس کے دوران جب چوہدری شجاعت سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کے تمام ارکان اس قرارداد کی حمایت کریں گے تو ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے حمایت نہ کی تو وہ نااہل ہوجائیں گے۔ قرار داد میں شامل ہے کہ کسی بھی ادار ے کی طرف سے صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان یا پارلیمنٹ کے خلاف کوئی بھی ایکشن لیا گیا تو ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت پارلیمنٹ کاروائی کر ے گی۔
ان ادروں کے سربراہوں کو پارلیمنٹ خود طلب کر ے گی اور آرٹیکل 6 کے تحت ان کے خلاف کارروائی کر ے گی، اگر پارلیمنٹ کو توڑا جاتا ہے یا وزیراعظم کے خلاف کوئی کارروائی کی جاتی ہے تو قومی اسمبلی، سینٹ میں حکومتی ارکان اور ان کے ساتھ ساتھ اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی پارلیمنٹ ہاؤس جمع ہو نگے اور وہ پارلیمنٹ کو نہیں چھوڑیں گے۔
 
قبل ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم گیلانی کے زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں کے ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس میں این آر او کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا اور صورتحال کو پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اتحادیوں ‌نے صدر بنایا، وہ کہیں‌ تو مستعفی ہونے کے لیے تیار ہوں۔ کسی سے نہیں ‌ڈرتا اور نہ کسی کی بات مانوں ‌گا۔ 
اتحادی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ ہمیں سزائوں سے نہ ڈرایا جائے، قیمتی سال جیلوں میں گزار دیئے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے مشکل حالات میں بھی کبھی مفاہمت کی پالیسی نہیں چھوڑی، اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، بابر غوری، اسرار اللہ زہری اور دیگر شامل تھے۔

این آر او عمل درآمد کیس پر سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے پر صدر اور وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا اور عدلیہ کے فیصلے اور طرز عمل پر آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل طے کیا گیا۔ این آر او فیصلے کے حوالے سے پیپلز پارٹی کور کمیٹی کے اراکین کا بھی اسلام آباد میں‌اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اتحادی جماعتوں کے اجلاس سے قبل صدر اور وزیر اعظم کے درمیان اہم ون آن ون ملاقات بھی ہوئی، جس میں دونوں رہنمائوں نے ملکی مسائل اور دیگر اہم امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔
خبر کا کوڈ : 129390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش