0
Tuesday 24 Jan 2012 16:44

جماعت اسلامی عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے تمام ذرائع استعمال کریگی، سید منور حسن

جماعت اسلامی عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے تمام ذرائع استعمال کریگی، سید منور حسن
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائش گاہ گلشن اقبال جا کر ان کی والدہ عصمت صدیقی کی عیادت کی۔ سید منور حسن نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی، جنرل سیکریٹری نسیم صدیقی، سیکریٹری اطلاعات سرفراز احمد، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ پوری قوم ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے دعا گو ہے اور ہمیں امید ہے کہ جلد ڈاکٹر عافیہ صدیقی واپس وطن لوٹیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے قوم کی بیٹی کو امریکا کے حوالے کیا مگر بدقسمتی سے موجودہ حکمران بھی مشرف ہی کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔

سید منور حسن نے کہا کہ پاکستان کی کسی بھی حکومت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے سنجیدہ کوشش نہیں کی، حتی کہ جمہوریت کے نام پر برسر اقتدار آنے والے حکمران تو امریکی غلامی میں اس حد تک آگے بڑھ چکے ہیں کہ وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر امریکی مظالم کے خلاف لب کشائی پر بھی آمادہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ڈاکٹر عافیہ سمیت دیگر لاپتہ افراد کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور جماعت اسلامی نے اپنے منشور میں یہ طے کیا ہے کہ لاپتا افراد کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے گا، قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے تمام قانونی، سفارتی، سیاسی اور اخلاقی ذرائع استعمال کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 132742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش