0
Thursday 26 Jan 2012 00:38

گاڑی پر فائرنگ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ہنگو ساتھی سمیت زخمی

گاڑی پر فائرنگ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ہنگو ساتھی سمیت زخمی
اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ہنگو ساتھی سمیت زخمی ہو گئے، محکمہ زراعت ہنگو کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر حیثیت اللہ اپنی کار میں ہنگو سے ساتھیوں سینئر کلرک مویز خان اور نائب قاصد ریاست اللہ کے ہمراہ کوہاٹ آرہے تھے، جونہی انکی گاڑی کوہاٹ ہنگو روڈ پر نصرت خیل پٹرول فلنگ اسٹیشن کے قریب پہنچی تو سامنے سے آنیوالی فلائنگ کوچ میں سوار مسلح افراد نے انکی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جسکے نتیجے میں حیثیت اللہ اور مویز خان زخمی ہوگئے جبکہ ریاست اللہ محفوظ رہا، واردات کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر لیاقت میموریل اور بعد ازاں کوہاٹ ڈویژنل ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، بعد ازاں پولیس نے ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا اور تھانہ چھائونی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
خبر کا کوڈ : 133084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش