0
Tuesday 7 Feb 2012 23:43

عالمی پابندیوں کے باوجود ایران کی ترقی پوری دنیا خصوصاً مسلم امہ کیلئے رول ماڈل ہے، میاں افتخار

عالمی پابندیوں کے باوجود ایران کی ترقی پوری دنیا خصوصاً مسلم امہ کیلئے رول ماڈل ہے، میاں افتخار
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے اور معاشی طور پر کمزور کرنے کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، خواہش ہے کہ ہماری خواتین ہر شعبے میں آگے آئیں اور صرف ملکی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی اقتصادی اور دوسرے شعبوں میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں، حکومت اس سلسلے میں ان کا بھرپور ساتھ دے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہی مہمان خانہ پشاور میں ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبر پختونخوا اور محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام دو روزہ گرینڈ ٹریڈ فیسٹیول 2012ء کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہنر مند قرضہ سکیم سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ صوبے کی معیشت بھی مضبوط ہو گی۔
 
میاں افتخار حسین نے اس موقع پر ایران کی بے مثال ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 9 سالہ جنگ اور عالمی پابندیوں کے باوجود اس کی ترقی پوری دنیا خصوصاً مسلم امہ کے لئے رول ماڈل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلا شبہ ایران کی ترقی میں ان کی خواتین کا بھر پور ہاتھ ہے کیونکہ ایران کے اسلامی انقلاب نے خواتین پر کسی قسم کی قدغن نہیں لگائی بلکہ تمام شعبوں میں انہیں اپنا کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کئے اور یہی ایران کی ترقی کا راز ہے، صوبائی وزیر نے کہا کہ ان کی پارٹی صنفی امتیاز پر یقین نہیں رکھتی اور ہمارے عظیم قائد فخر افغان خان عبدالغفار خان (باچا خان ) نے سو سال پہلے خواتین کے حقوق اور ان کی تعلیم کے لئے علم بلند کیا اور اپنے خاندان کی خواتین کو نہ صرف تعلیم دلوائی بلکہ انہیں دوسرے شعبوں میں اپنا کردار ادا کرنے کی اجازت دی اور بیگم نسیم ولی خان اس کی زندہ مثال ہیں۔
خبر کا کوڈ : 136156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش