0
Sunday 12 Feb 2012 23:06

ملاکنڈ ڈویژن میں کسی قسم کا ٹیکس لاگو نہیں ہونے دینگے، امیر مقام

ملاکنڈ ڈویژن میں کسی قسم کا ٹیکس لاگو نہیں ہونے دینگے، امیر مقام
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ق خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں کسی قسم کا ٹیکس لاگو نہیں ہونے دینگے، ٹیکس نافذ کرنے کی کوشش کی گئی تو سول نافرمانی کی تحریک چلائیں گے، ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کو صوبوں کا درجہ دیے بغیر کسی بھی نئے صوبے کے بننے کی اجازت نہیں دی جائیگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے خوازہ خیلہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، امیر مقام نے کہا کہ سرخ پوشوں نے سوات کے عوام کے نام پر فنڈ اکٹھے کرکے ہڑپ کردئیے ہیں، اور عوام سے ووٹ حاصل کرنے کے بعد علاقے کا رخ تک نہیں کیا، ملاکنڈ ڈویژن اور سوات کے عوام نے اس ملک کی بقاء کیلئے قربانیاں دی ہیں، لیکن آج ان کو ان قربانیوں کا صلہ نہیں دیا جارہا، ان کو کچھ دینے کے بجائے سرخ پوشوں نے ملاکنڈ ڈویژن اور سوات کے عوام پر ٹیکس لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کی بجائے اس کے دورانیہ میں اضافہ کرکے بیس، بیس گھنٹوں تک بڑھا دیا ہے، نا اہل حکمران عوامی خدمت کے نام پر لوٹ مار کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پختونوں کے حقوق کے علمبرداروں کے دور میں جتنے پختونوں کے حقوق غصب کئے گئے ہیں اتنے ماضی میں نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ پٹاخے کی ایک آواز پر اسفندیار ولی نے امریکہ بھاگ کر پورے پختون خوا کی رسوائی کی ہے، اسفندیار کے بھاگنے سے پختونوں کے دامن پر جو داغ لگ چکا ہے ہم اس کو مٹانے کی کوشش کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے اور یہ ہوا حکمرانوں کے تابو ت پر آخری کیل ثابت ہوگی، عوام مسلم لیگ کو مضبوط کریں تاکہ عوامی حقوق کے حصول کویقینی بنایا جا سکے۔ 
خبر کا کوڈ : 137279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش