0
Monday 13 Feb 2012 16:01

اگر مسلمان اپنی تہذیب کو اپنا لیں تو مغربی یلغار سے جان چھڑا سکتے ہیں، آئی ایس او پشاور

اگر مسلمان اپنی تہذیب کو اپنا لیں تو مغربی یلغار سے جان چھڑا سکتے ہیں، آئی ایس او پشاور
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اگر مسلمان اپنی تہذیب و تمدن اور رسومات کو صحیح طور پر اپنا لیں تو مغربی یلغار کے شکنجے سے جان چُھڑا سکتے ہیں لیکن دن بدن ہم بھرپور طریقے سے اُن کے آلہ کار کے طور پر اُبھر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے نائب صدر اور شعبہ تربیت کے مسئول سید علی نے ایک بیان میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی کا راز نوجوان نسل کی بیداری پر ہوتا ہے مگر افسوس مستقبل کے معمار مغرب کو اپنا آئیڈیل سمجھتے ہیں لیکن جو قومیں آج مغرب کے مقابلے میں بر سرپیکار ہیں وہ دنیا میں کامیاب و کامران ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس مغربی تہوار یعنی ویلنٹائن ڈے کی روک تھام نہ کی گئی تو ہمارے باعزت معاشرے کی بنیادیں کھوکھلی ہو جائیں گی اور نافرمان اور بے حیاء نسل کے سوا ہمارے ہاتھ کُچھ نہیں آئے گا، اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات حسن جان نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے غیر اسلامی اور بے حیائی پر مبنی ثقافت ہے جو اسلامی روایات کے خلاف اور اسلامی اقدار کے منافی ہے۔
خبر کا کوڈ : 137498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش