0
Monday 13 Feb 2012 21:59

گلوبل ویلج کے اصطلاح کے نام پر مسلمان نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے، آئی ایس او پاکستان

گلوبل ویلج کے اصطلاح کے نام پر مسلمان نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے، آئی ایس او پاکستان
اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان سلمان عابد کا کہنا ہے کہ ویلنٹائن ڈے غیراسلامی ہے اس کو منانا استعمار کی اقتداء کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہودیوں نے ایک مخصوص سازش کے تحت اپنے بے ہودہ ایام مسلمان ملکوں میں داخل کر دیے ہیں اور میڈیا کے ذریعے ان کی اس انداز میں تشہیر کروائی ہے کہ ایسے لگتا ہے کہ یہ ہماری ثقافت کاحصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنی ثقافت کو فراموش کر دیتی ہیں وہ راستے کا ایسا پتھر بن جاتی ہیں جن کو ٹھوکر مارنا ہر راہگیر اپنا حق سمجھتا ہے۔ سلمان عابد نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو ایسے ایام منانے سے گریز کرنا چاہیے، ایسے ایام منانے کے پیچھے استعمار کے مخصوص مقاصد ہوتے ہیں جن کے حصول کے لئے وہ مختلف ذرائع استعمال کرتے ہیں۔ 

انہوں نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے ذمہ داران کو استعمار کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے بلکہ گلوبل ویلیج کے نام پر نہ خود گمراہ ہوں نہ دوسرں کو کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہود و ہنود نے کبھی ہمارے تہوار نہیں منائے بلکہ ان دنوں میں یہ کہہ کر کہ یہ مسلمانوں کے تہوار ہیں الگ ہو جاتے ہیں لیکن ہمیں مجبور کیا جاتا ہے کہ ہم ان کے تہواروں کو منائیں۔ نیا سال، ویلنٹائن ڈے اور کرسمس تک ایسے تہوار ہیں جو عیسائیوں سے زیادہ ہم مناتے ہیں۔ سلمان عابد نے کہا کہ ہم نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ استعمار کی سازشوں کا شکار نہ ہوں بلکہ باشعور ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ان تہواروں کا بائیکاٹ کریں۔
خبر کا کوڈ : 137577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش