0
Saturday 18 Feb 2012 01:47

ایم ڈبلیو ایم اور ایس یو سی کے صوبائی سربراہان نے پاراچنار دھماکہ کو حکومت کی ناکامی قرار دیدیا

ایم ڈبلیو ایم اور ایس یو سی کے صوبائی سربراہان نے پاراچنار دھماکہ کو حکومت کی ناکامی قرار دیدیا

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کے صوبائی سربراہان نے پاراچنار خودکش دھماکے کو حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے دہشتگردوں کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے، اسلام ٹائمز کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے پاراچنار دھماکہ پر شدید غم و غصہ کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کو کھلی چھٹی دیئے جانے کے باعث بے گناہ شہریوں کا قتل عام ہورہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ آج کراچی سے پاراچنار تک اہل تشیع کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن حکومت اور متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں، حکمران اپنا اقتدار بچانے کی بجائے اپنے فرائض پر توجہ دیں تو قتل و غارت گری کا یہ کھیل ختم ہو سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ پارا چنار کے عوام نے انتہائی نامساعد حالات کے باوجود اپنی حب الوطنی کا ثبوت دیا لیکن حکومت نے ان محب وطن شہریوں کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ علامہ ساجد علی نقوی کے اعلان کے مطابق سانحہ پارا چنار کیخلاف 3 روزہ سوگ منایا جائے گا، علامہ رمضان توقیر نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور سکیورٹی ادارے پاراچنار دھماکے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں۔

اسلام ٹائمز کیساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری نے پارا چنار دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی، انہوں نے کہا کہ حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں یکسر ناکام ہو گئی ہے،حکمرانوں اور پاراچنار میں تعینات فوج اور ملائشیاء فورس کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو تحفظ فراہم کریں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر سانحہ کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دے۔

خبر کا کوڈ : 138559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش