0
Saturday 18 Feb 2012 20:20

امريکہ پاکستان کے اندرونی معاملات ميں کھلم کھلا مداخلت کر رہا ہے، منور حسن

امريکہ پاکستان کے اندرونی معاملات ميں کھلم کھلا مداخلت کر رہا ہے، منور حسن
اسلام ٹائمز۔ امير جماعت اسلامی سيد منور حسن نے امريکي ايوان نمائندگان ميں بلوچستان کو حق خود اراديت دلانے کيلئے پيش کي گئي قرارداد کي مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امريکا پاکستان کے اندروني معاملات ميں کھلم کھلا مداخلت کر رہا ہے۔ لاہور سے جاري ايک بيان ميں انہوں نے کہا کہ امريکا ايک طرف ڈرون حملے کر کے پاکستاني حدود کي خلاف ورزي کر رہا ہے تو دوسري جانب ملک کو توڑنے کي سازش کر رہا ہے۔ سيد منور حسن کا کہنا تھا کہ امريکي قرارداد سے واضح ہو گيا ہے کہ امريکا اور بھارت مل کر بلوچستان ميں قوم پرستوں کي حمايت کرنے کے ساتھ ان ميں اسلحہ اور پيسہ تقسيم کر رہے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ کشمير پر اقوام متحدہ کي قرار داديں بھي موجود ہيں، ان پر عملدرآمد کے لئے امريکا بھارت پر دباو کيوں نہيں ڈالتا۔
خبر کا کوڈ : 138813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش