0
Saturday 18 Feb 2012 19:26

بلوچستان پر امریکی قرارداد پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کیخلاف ہے، وزیراعظم

بلوچستان پر امریکی قرارداد پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کیخلاف ہے، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے امریکہ کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد ملکی سالمیت کے خلاف ہے، پائپ لائن منصوبہ مکمل کریں گے۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی سے پاکستانی قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سب ہمسائیہ ممالک کے ساتھ اچھے مراسم رکھنا چاہتے ہیں۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کی نیٹو سپلائی کی بحالی پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا امریکہ کی طرف سے پیش کی جانے والی قرارداد ملکی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف ہے جسں کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ملکی مفاد کی خاطر نیٹو سپلائی بند کی اور شمسی ایئربیس خالی کرائی اور ایران کے ساتھ مل کر پاک ایران گیس منصوبے کو جلد مکمل کریں گے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سب ہمسائیہ ممالک کے ساتھ اچھے مراسم رکھنا چاہتے ہیں اور ڈاکٹر شکیل آفریدی سے پاکستانی قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ وزیراعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی کساد بازاری سے منسلک ہے۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق وزيراعظم سيد يوسف رضا گيلاني نے کہا ہے کہ بلوچستان پر امريکي قرارداد پاکستان کي خودمختاري کيخلاف ہے، اسامہ بن لادن کي گرفتاري ميں ملوث ڈاکٹر شکيل آفريدي سے پاکستاني قانون کي مطابق نمٹا جائيگا۔ وزيراعظم نے کہا کہ کوئي انہيں سياسي شہيد کہے، يہ اسکي ذاتي رائے ہے وہ اس پر کوئي تبصرہ نہيں کريں گے۔ کراچي پورٹ ٹرسٹ کے تحت برتھوں کي ازسرنو تعمير کي افتتاحي تقريب سے خطاب کرتے ہوئے وزيراعظم يوسف رضا گيلاني کا کہنا تھا کہ پاک ايران گيس پائپ لائن منصوبہ ضرور مکمل کيا جائيگا، پاکستان بھارت سميت تمام ہمسايہ ممالک کيساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔

ايک سوال کے جواب ميں وزيراعظم نے کہا کہ ملکي مفادات کے تحت نيٹو سپلائي بند اور شمسي ايئربيس کو خالي کرايا گيا، اس موقع پر وزيراعظم يوسف رضا گيلاني نے وزيراعلٰي سندھ کو کراچي ميں اسٹريٹ کرائم اور امن و امان کي صورتحال بہتر بنانے کي بھي ہدايت کي۔ وزيراعظم کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہيں کہ ملک ميں ادارے تباہ ہو رہے ہيں، يہ بتانا چاہتا ہوں کے پي ٹي، پي اين ايس سي اور پورٹ قاسم اتھارٹي ميں 18 ارب روپے کي اضافي آمدني ہوئي ہے۔
 
تقريب ميں وزيراعظم يوسف رضا گيلاني کي جانب سے کے پي ٹي کے ملازمين کو ايک ماہ کا اضافي بونس دينے کا اعلان جبکہ کے پي ٹي ميں سن کوٹہ بحال، يوميہ اجرت والوں کو پاليسي کے تحت مستقل، کيماڑي ميں فٹ بال گراونڈ اور بابا بھٹ آئي لينڈ پر جيٹي ميں مقامي لوگوں کو ترجيح دينے کي بھي ہدايت کي ہے۔ بعد ميں سندھ حکومت ميں شامل اتحادي ايک ہي ہيلي کاپٹر ميں وزيراعظم کے ہمراہ پورٹ قاسم کيلئے روانہ ہو گئے، اتحاديوں ميں ايم کيو ايم، اے اين پي، پيپلز پارٹي، مسلم ليگ ق اور ديگر حليف جماعتوں کے ارکان شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 138791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش