0
Sunday 26 Feb 2012 23:24

قرانی تعلیمات کی عالمگیریت کے خوف سے قرآن پاک کو نذرآتش کیا جا رہا ہے، علامہ ہاشم موسوی

قرانی تعلیمات کی عالمگیریت کے خوف سے قرآن پاک کو نذرآتش کیا جا رہا ہے، علامہ ہاشم موسوی
اسلام ٹائمز۔ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ کوئٹہ حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید ہاشم موسوی نے خطبہ اول میں تقویٰ کے حصول کیلئے بہترین دوست کے انتخاب کو اہمیت کا حامل قرار دیا، چونکہ دوست انسان کی شخصیت پر بہت زیادہ اثر ڈالتا ہے۔ لٰہذا لقمان حکیم اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے  کہا ہے کہ تقویٰ الہی کے بعد سب سے ضروری عمل یہ ہے کہ انسان اپنے لئے ایک صالح دوست تلاش کرے۔

امام جمعہ کوئٹہ نے خطبہ دوم میں افغانستان کے بگرام ائیر بیس پر امریکی فوجیوں کی طرف سے  قرآن پاک کو نذرآتش کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس المناک واقعہ کو تمام مسلمانوں کیلئے سنگین غم قرار دیا۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے مزید کہا کہ عالمی سامراج اسلامی تعلیمات کے پوری دنیا میں پھیلنے کے خوف سے قرآن کی بےحرمتی کرتے ہوئے نظر آتا ہے، کیونکہ قرآنی تعلیمات انسانی فطرت سے ہم آہنگ ہو کر پوری انسانیت کی ہدایت کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت بتدریج غیر الٰہی نظام، ہائی کلاس زندگی کے کھوکھلے پن سے تنگ آ کر قرآنی تعلیمات کی طرف رجوع کر رہی ہے اور اس طرح سے عالمی سامراج اپنے اندر سے شکست سے دوچار ہو گا۔
 انہوں نے  بعض عرب حکمرانون کی بھی شدید مذمت کی جو بشارالاسد کی حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں، کیونکہ بشارالاسد کی حکومت اسرائیل کے مخالفت میں حزب اللہ اور حماس کی حمایت کرتی ہے، بشارالاسد کی کا کمزور ہونا حزب اللہ، حماس اور مظلوم فلسطینی عوام کیلئے مشکلات کا باعث بن سکتا ہے اور اس سے اسرائیل کو فائدہ ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 140992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش