0
Thursday 15 Mar 2012 11:55

پشاور میں خودکش حملہ، ایس پی شہید

پشاور میں خودکش حملہ، ایس پی شہید
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے پشتہ خرہ چوک میں پولیس موبائل پر خود کش حملہ کے نتیجے میں ایس پی رورل کالام خان شہید اور 3 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایس پی رورل کالام خان دفتر جا رہے تھے کہ پشتہ خرہ چوک پر خود کش حملہ ہو گیا۔ زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن ایس پی راستہ میں‌ ہی دم توڑ گئے۔ دیگر زخمیوں میں شہید ایس پی کے ڈرائیور اور دو گن مین شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایس پی کالام خان کو ہی نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقہ پشتہ خرہ چوک ميں ايک خود کش دھماکے ميں ايس پی رورل پشاور کالام خان شہيد ہو گئے ہيں۔ پوليس کے مطابق ايس پی رورل کالام خان اپنی گاڑی ميں دفتر جا رہے تھے کہ پشتہ خرہ چوک کے قريب خود کش حملہ آور نے ايس پی کی گاڑی کے قريب آکر خود کو دھماکے سے اڑا ديا۔ جس سے ايس پی کالام خان شہيد ہو گئے جبکہ ان کے گارڈز اور ڈرائيور سميت دو افراد زخمی ہو گئے زخميوں کو حيات آباد ميڈيکل کمپليکس منتقل کر ديا گيا۔ پوليس کے مطابق دھماکے ميں چھ کلو گرام بارودی مواد استعمال کيا گيا ہے۔ پوليس کے مطابق جائے وقوعہ سے خودکش حملہ آور کے اعضاء بھی ملے ہيں۔
خبر کا کوڈ : 145809
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش