0
Saturday 31 Mar 2012 22:22

ایران دفاعی لحاظ سے خودکفیل ہونے کے ساتھ دیگر ممالک کو بھی اپنی توانائيوں سے بہرہ مند کر سکتا ہے، جنرل احمد وحیدی

ایران دفاعی لحاظ سے خودکفیل ہونے کے ساتھ دیگر ممالک کو بھی اپنی توانائيوں سے بہرہ مند کر سکتا ہے، جنرل احمد وحیدی
اسلام ٹائمز۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگيڈیر جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ ایران دیگر ملکوں کو اپنی دفاعی کامیابی سے بہرہ مند کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔ بریگيڈیر جنرل احمد وحیدی نے آج مھر نیوز سے گذشتہ شمسی سال میں اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی کامیابیوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران دفاعی لحاظ سے نہ صرف خود کفیل ہو چکا ہے بلکہ دیگر ملکوں کو بھی اپنی ان توانائيوں سے بہرہ مند کر سکتا ہے۔ 

نئے شمسی سال کے آغاز میں وزارت دفاع کے اہم ترین اقدامات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وزارت دفاع کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسلح افواج کو جدید ترین اور پیشرفتہ ٹیکنالوجی کے حامل ہتھیاروں اور ساز و سامان سے لیس کرے۔ بریگيڈئیر جنرل احمد وحیدی نے کہا کہ وزارت دفاع فوجی ترقی کے لحاظ سے کامیاب ترین ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع سول شعبوں جیسے کہ صنعت تیل کی ملکی ٹیکنالوجی تیار کرنے اور بنیادی تنصیبات اور ترقیاتی امور میں نجی شعبے کو ٹیکنالوجی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں شمسی سال کے لئے وزارت دفاع نے ایرو اسپیس کے شعبے میں وسیع منصوبہ بندی کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 149411
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش