0
Monday 2 Apr 2012 00:17

شام کیخلاف دشمن کی تمام تر سازشیں ناکام ہو گئیں، حسن نصراللہ

شام کیخلاف دشمن کی تمام تر سازشیں ناکام ہو گئیں، حسن نصراللہ
اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ شام میں تنازعات ختم کرانے کی بین الاقوامی کوشش کرنے والوں کو اب صدر بشار الاسد سے استعفے کا مطالبہ کرنے سے دلچسپی باقی نہیں رہی، اب بین الاقوامی توجہ بظاہر سیاسی مذاکرات کی طرف مبذول ہوگئی ہے، حزب اللہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ بشار الاسد کو بے دخل کرنے کی ایک سالہ مہم چلانے والے باغی انہیں اقتدار سے بے دخل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، شام میں غیر ملکی فوجی مداخلت کا امکان اب ایک ”بند باب“ ہے۔ شام کیخلاف دشمن کی تمام تر سازشیں ناکام ہو گئیں۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ جہاں تک بشار الاسد حکومت کا تختہ الٹنے سے مشروط بحران کے سیاسی حل کا تعلق ہے تو وہ سمجھتے ہیں کہ بین الاقوامی اور علاقائی فضاء اب اس حوالے سے بدل چکی ہے، عرب ملکوں میں شام کے بحران سے نمٹنے کے طریقوں پر اختلاف پایا جاتا ہے اور یہ اختلاف خطے میں مسلکی آگ لگا سکتا ہے، بظاہر باغیوں کے قدم اکھڑ چکے ہیں، حسن نصراللہ نے کہا کہ شام میں مسلح اپوزیشن اب اسد حکومت کا تختہ الٹنے کی صلاحیت کی متحمل نہیں رہی، لہذا حکومت الٹنے کی فوجی کوشش  ناکام رہے گی اور مزید خونریزیوں اور انسانی جانوں کے ضیاع سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں۔
خبر کا کوڈ : 149580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش