0
Sunday 8 Apr 2012 11:20

زرداری کی سیاست سمجھنے کے لئے پی ایچ ڈی کرنی پڑتی ہے، جاوید ہاشمی

زرداری کی سیاست سمجھنے کے لئے پی ایچ ڈی کرنی پڑتی ہے، جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی آپس میں ملے ہوئے ہیں، نواز شریف مذاکرات اور آصف علی زرداری ان کے ساتھ مذاق کرتا ہے میں ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو اور حاکم علی کی سیاست کو بھی سمجھتا ہوں مگر زرداری کی سیاست سمجھنے کے لئے پی ایچ ڈی کرنی پڑتی ہے۔ شریف برادران نے ملک کو زرداری کے ہاتھ فروخت کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جیل میں تھا نواز شریف مجھے چھوڑ کر چلے گئے مگر عوام نے میرا ساتھ نہیں چھوڑا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے دولتالہ میں چودھری ساجد محمود کے زیرانتظام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں مخدوم جاوید ہاشمی کا دولتالہ موڑ پر فقید المثال استقبال کیا گیا۔ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ 
مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا میں ملک بچانے کے لئے تحریک انصاف کے ساتھ میدان میں نکلا ہوں۔ عوام ملک کو تباہی سے بچانے کے لئے عمران خان کا ساتھ دیں۔ قبل ازیں سابق ناظم دولتالہ چودھری ساجد محمود نے اپنے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ عمران خان کے قافلے میں شامل ہونا اور عوام اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا مجھ پر اعتماد میرے لئے باعث فخر ہے۔ سابق ناظم تحصیل گوجر خان چودھری عظیم نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان اس ملک کے نجات دہندہ ہیں۔ تقریب سے ملک وحید اعوان، صداقت علی عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ برسر اقتدار طبقہ عوام کا خون نچوڑ کر اپنی تجوریاں بھر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 151376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش