0
Monday 16 Apr 2012 23:13

کامسٹس کے رکن ممالک باہمی تعاون کے بغیر سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی نہیں کر سکتے، گیلانی

کامسٹس کے رکن ممالک باہمی تعاون کے بغیر سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی نہیں کر سکتے، گیلانی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کامسٹس کے ذریعے سماجی و معاشی میدان میں عوام کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا موقع ملا ہے۔ کامسٹس سترہ برسوں سے غربت میں کمی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے مصروف عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں کامسٹس کمیشن کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ ملینئیم ڈویلپمنٹ گول کے حصول کے لیے، وزیراعظم نے اقوام متحدہ سے سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنے کی درخواست کی۔ وزیراعظم نے کام سیٹس پاکستان کو ہدایت کی کہ وہ رکن ممالک سے مل کر نئے منصوبے شروع کرئے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے جلد الیکشن کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 153886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش