0
Friday 20 Apr 2012 23:51

سکور برابر کرنے کے لئے ٹارگٹ کلنگ ہوتی ہے، منظور وسان

سکور برابر کرنے کے لئے ٹارگٹ کلنگ ہوتی ہے، منظور وسان
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کہا ہے کراچی میں لسانی بنیاد پر کسی قتل کے بعد اسکور برابر کرنے کیلئے ٹارگٹ کلنگ ہوتی ہے، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے باوجود قتل کے واقعات ہوئے۔ انہوں نے کہا محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بشیر قریشی کے جسم کے اجزاء کے کیمیائی تجزیہ میں فاسفورس کی نشاندہی ہوئی ہے۔ کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر نیوز کانفرنس میں منظور وسان نے کہا کہ امن و امان کی بحالی میں ناکامی کی ذمہ دار تمام جماعتیں ہیں، شہر میں سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اتارنے کا متفقہ فیصلہ ہوا تھا لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا۔
 
انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر شہر میں لسانی اور فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں لسانی بنیاد پر کسی علاقے میں قتل کے بعد اسکور برابر کرنے کیلئے قتل کیا جاتا ہے جو افسوسناک ہے۔ منظور وسان نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق جسقم کے چیئرمین بشیرقریشی کے جسم کے چھ اجزاء کے کیمیائی تجزیہ میں فاسفورس کی نشاندہی ہوئی ہے اس حوالے سے بشیر قریشی کی بیوہ اور بیٹے کی جانب سے درخواست ملی ہے کہ برطانیہ میں ٹیسٹ کرایا جائے حکومت اس میں تعاون کرے گی۔ منظور وسان نے کہا کہ جسقم کے رہنماؤں سے ہڑتال کی کال واپس لینے کی اپیل کی ہے ہڑتال سے سب کو نقصان پہنچتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 155070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش