0
Tuesday 24 Apr 2012 15:39

بھوجا تحقیقاتی کمیشن، عدالتی کم کمیشن زیادہ ہے، شہباز شریف

بھوجا تحقیقاتی کمیشن، عدالتی کم کمیشن زیادہ ہے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے علامہ اقبال گورنمنٹ گرلز کالج سیالکوٹ میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ میں جہاں بھی جاتا ہوں لیپ ٹاپس کی تقسیم میں مجھے طلباء و طالبات میں جوش اور امید کی کرن نظر آتی ہے اور سمجھتا ہوں کہ آئندہ چند سالوں میں ہمارے ملکی حالات بدل جائیں۔ 

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ملکی خزانے کو جس طرح لوٹا جارہا ہے ان علی بابا چالیس چوروں سے انہی طلباء اور طالبات نے پاکستان کو چھٹکارا دلوانا ہے، بھوجا ہو یاکوئی اور ائیر لائن حادثہ اس میں 127 قیمتی جانیں گئیں۔ اس کے لئے ایک آزاد عدالتی کمیشن قائم ہونا چاہیے، لیکن وزیر اعظم جو کمیشن بناتے ہیں وہ عدالتی کم اور کمیشن زیادہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 156150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش