0
Friday 27 Apr 2012 20:11

سزا کے بعد یوسف رضا گیلانی پرائم منسٹر نہیں کرائم منسٹر بن چکے ہیں،سنی جماعتیں

سزا کے بعد یوسف رضا گیلانی پرائم منسٹر نہیں کرائم منسٹر بن چکے ہیں،سنی جماعتیں
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کی طرف سے وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کو مجرم قرار دینے پر مختلف مذہبی راہنماؤں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے سیکرٹری جنرل اور نظامِ مصطفی پارٹی کے سربراہ حاجی محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں کے خلاف مظاہروں کی بجائے فیصلوں کا احترام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے وزیراعظم کے مستقبل کے بارے میں ابہام چھوڑ دیا ہے، عدالت نے وزیراعظم کو دوٹوک الفاظ میں نااہل قرار نہیں دیا، ابھی معاملہ سپیکر اور الیکشن کمشنر کے پاس جائے گا۔

مرکزی جمعیت علمائے پاکستان صوبہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری مفتی محمد سعید رضوی اور صاحبزادہ محمد عمار سعید سلیمانی نے کہا ہے کہ فیصلے کی قانونی و آئینی حیثیت کا تعین کرنے کے لیے تفصیلی فیصلے کا انتظار کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کا احترام جمہوریت کی روح ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے مرکزی فنانس سیکرٹری پیر محمد اطہر القادری نے کہا ہے کہ جمہوری وزیراعظم پھانسی چڑھتے اور مجرم قرار پاتے ہیں اور وردی والے بچ جاتے ہیں۔

عالمی تنظیم اہلسنّت کے امیر اور سنی اتحاد کونسل کے وائس چیئرمین پیر محمد افضل قادری نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی سزا علامتی نہیں ملامتی ہے۔ انجمن طلبائے اسلام پاکستان کے مرکزی صدر فدا حسین ہاشمی نے کہا ہے کہ عدالت کی طرف سے مجرم قرار دیئے جانے کے بعد یوسف رضا گیلانی پرائم منسٹر نہیں کرائم منسٹر بن چکے ہیں۔ انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 156851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش