0
Sunday 29 Apr 2012 17:07

خیرپور، لبیک یا حسین ع کانفرنس میں شرکت کیلئے آنیوالوں پر پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد زخمی

خیرپور، لبیک یا حسین ع کانفرنس میں شرکت کیلئے آنیوالوں پر پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ خیر پور میں لبیک یا حسین ع کانفرنس کے انعقاد میں کالعدم تنظیم کے بعد انتظامیہ نے بھی رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے کانفرنس میں شرکت کیلئے آنے والے افراد پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی، جس کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے، مقامی ذرائع کے مطابق خیرپور شہر کے تمام داخلی راستوں کو رات سے ہی سیل کردیا گیا تھا، اور ایک روز قبل ہی دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی، تاہم کانفرنس کے منتظمین نے انتظامیہ کیساتھ تعاون کرتے ہوئے کانفرنس کے انعقاد کی جگہ تبدیل کرتے ہوئے حیدری مساجد کا انتخاب کیا تھا، جس کے باوجود آج صبح سے کانفرنس میں شرکت کیلئے مختلف مقامات سے آنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد کو شہر میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

تاہم کانفرنس میں شرکت کیلئے آنیوالے اہل تشیع نے حسین بائی پاس سمیت خیر پور کے داخلی راستوں پر پرامن دھرنا دیا، جس پر پولیس نے ان پر بلاجواز لاٹھی چارج اور شیلنگ شروع کردی، ذرائع کے مطابق پرامن شہریوں پر ربڑ کی گولیاں بھی برسائی گئیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، دوسری جانب شیعہ علماء کونسل کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے شہریوں کو پرامن رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 157503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش