1
0
Tuesday 1 May 2012 09:43

مزدوروں کے لئے بہتر ماحول، اقتصادی خوشحالی اور مساویانہ مواقع فراہم کریں گے، پاکستان تحریک انصاف

مزدوروں کے لئے بہتر ماحول، اقتصادی خوشحالی اور مساویانہ مواقع فراہم کریں گے، پاکستان تحریک انصاف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف مزدوروں کو استحصال سے نجات دلانے کیلئے دنیا بھر کے محنت کش طبقات کی جانب سے پیش کی گئی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ یوم مئی (مزدور ڈے) کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف ملک بھر کے محنت کش طبقات کو بہترماحول اور انصاف فراہم کرنے کا اعادہ کرتی ہے۔ تحریک انصاف ملک بھر کے مزدورں کے حقوق اور مزدور طبقے کے ساتھ ہونے والے استحصال اور ناانصافی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف یقین رکھتی ہے کہ ملکی سماجی اور اقتصادی ترقی مزدور طبقے کی سماجی اور معاشی بہبود پر براہ راست انحصار رکھتی ہے، برسر اقتدارآتے ہی پاکستان تحریک انصاف بہتر ماحول، سماجی و اقتصادی خوشحالی اور ملک بھر میں مزدوروں کیلئے مساویانہ مواقع فراہم کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 157976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
یہاں مزدور کو موت کی جلدی یوں بھی ہے محسن

محنت کی کشاکش میں کفن مہنگا نہ ہو جائے