0
Wednesday 2 May 2012 20:35

امریکہ میں قرآن پاک کی بیحرمتی کیخلاف سینیٹ میں متفقہ طور پر مذمتی قرار داد منظور

امریکہ میں قرآن پاک کی بیحرمتی کیخلاف سینیٹ میں متفقہ طور پر مذمتی قرار داد منظور
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر کی جانب سے امریکہ میں ملعون پادری کے ہاتھوں قرآن پاک کی بیحرمتی کیخلاف مذمتی قرارداد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ قراردار میں مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ اور امریکہ واقعہ میں ملوث عناصر کیخلاف سخت نوٹس لیں۔ جے یو آئی نے میزائل حملے کیخلاف اجلاس سے واک آوٹ کیا۔ مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ پارلیمانی سفارشات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ اس پر میاں رضا ربانی نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات سے متلعق پارلیمانی سفارشات پر عملدرآمد سے متعلق وزارت خارجہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میزائل حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ یو این چارٹر کی بھی خلاف ورزی ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ریڈ زون ہیں تو ہمارے بھی کوئی ریڈ زون ہیں۔ میاں رضا ربانی نے کہا کہ کے ای ایس سی میں مزدور کش پالیسی جا ری ہے، وزارت پانی وجلی کو چاہیے کہ وہ اسے اپنی تحویل میں لے۔ اجلاس کل شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 158475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش