0
Friday 4 May 2012 00:16

لیاری آپریشن، صورتحال خراب کرنے میں طالبان، بلوچ اور کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں، رحمان ملک

لیاری آپریشن، صورتحال خراب کرنے میں طالبان، بلوچ اور کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف حکمت عملی تیار کر لی، لیاری اور کراچی میں قیام امن کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے، جرائم پیشہ افراد 48 سے 72 گھنٹوں میں ہتھیار ڈال دیں۔ کراچی میں وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں چلنے والی لہر کی جھلک لیاری میں نظر آ رہی ہے۔ لیاری کی صورتحال خراب کرنے میں طالبان، بلوچ اور کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں۔ مالا کنڈ اور سوات میں جو چہرے نظر آ رہے تھے وہی آج کراچی کی صورتحال خراب کرنے میں ملوث ہیں۔ کراچی کا امن تباہ کرنے کے لئے یہاں جدید اسلحہ لایا گیا۔ راکٹ لانچر فوج کے پاس ہوتے ہیں عام شہری استعمال نہیں کرتے۔ کوئی تو ہے جو اتنے مہنگے راکٹ لانچر فراہم کر رہا ہے۔ 

انہوں نے اعلان کیا کہ جرائم پیشہ افراد ہتھیار ڈالنے کے لئے پیغامات بھیج رہے ہیں، جو لوگ ہتھیار ڈالنا چاہتے ہیں وہ 24 گھنٹوں میں ہتھیار ڈال دیں۔ ہتھیار ڈالنے والے قریبی رینجرز چیک پوسٹ یا پولیس کے سامنے پیش ہو سکتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ جس گھر سے ہینڈ گرنیڈ یا راکٹ لانچر برآمد ہوا اسے جلا دیا جائے گا۔ ہتھیار نہ ڈالنے کی صورت میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے کارروائی کی جائے گی۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ لیاری کے قریب رینجرز کی چوکیاں آج قائم کر دی جائیں گی۔ 4 ہیلی کاپٹر مشین گنوں سمیت لیاری آپریشن کی نگرانی کریں گے۔ نگرانی کے لئے سیٹیلائٹ سسٹم بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 158740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش