0
Sunday 29 Nov 2009 11:41

مذاکرات کی معطلی سے پاکستان کا رویہ تبدیل ہو گا،بھارتی وزیر داخلہ

مذاکرات کی معطلی سے پاکستان کا رویہ تبدیل ہو گا،بھارتی وزیر داخلہ
نئی دہلی:بھارتی وزیر داخلہ پی چدمبرم کا کہنا ہے کہ عالمی دبائو اور بھارت کے مذاکرات سے انکار کی وجہ سے پاکستان دہشت گرد گروپوں کے بارے میں اپنی پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارتی سیکیوریٹی فورسز نے گذشتہ ایک سال میں ممبئی حملوں جیسے کئی حملے ناکام بنا دیئے ہیں۔ بھارتی سیکیوریٹی فورسز اب پہلے کی بہ نسبت زیادہ الرٹ ہیں۔ چدمبرم نے کہا کہ وہ پاکستان کا رویہ تبدیل نہیں کر سکتے تاہم انہیں امید ہے کہ عالمی دبائو اور بھارت کے مذاکرات سے انکار کی وجہ سے پاکستان دہشت گرد گروپوں کے بارے میں اپنی پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ اجمل قصاب کو زندہ رکھنے پر اکتیس کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اجمل قصاب کی وجہ سے ہی پاکستان نے اعتراف کیا کہ ممبئی حملوں کا منصوبہ ان کی سرزمین پر تیار کیا گیا تھا۔انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کر دیا کہ اجمل قصاب کا مقدمہ سست روی کا شکار ہے۔
خبر کا کوڈ : 15951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش