0
Monday 7 May 2012 17:10

امریکہ کو ایمن الظواہری کی پاکستان میں موجودگی کا یقین ہے، ہلیری کلنٹن کا الزام

امریکہ کو ایمن الظواہری کی پاکستان میں موجودگی کا یقین ہے، ہلیری کلنٹن کا الزام
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیر ی کلنٹن نے الزام لگایا ہے کہ القاعدہ رہنما ایمن الظواہری پاکستان میں ہے جبکہ حافظ سعید ممبئی حملوں میں ملوث ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں لوگوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ہلیری نے الزام لگایا کہ القاعدہ کا نیا سربراہ ایمن الظواہری بھی پاکستان میں ہے۔ انکا کہنا تھا کہ امریکا القاعدہ کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ حافظ سعید ممبئی حملوں میں ملوث ہیں اور ان کے خلاف کارروائی میں تاخیر ہو سکتی ہے، لیکن امریکا بھارت کے ساتھ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران دہشتگردی کی معاونت کرتا ہے۔ بھارت کی جانب سے ایران سے تیل خریداری میں کمی پر ہلیری کلنٹن نے خوشی کا اظہار کیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق امریکہ کی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکہ کو یقین ہے کہ القاعدہ رہنما ایمن اظواہری پاکستان میں موجود ہے۔ بھارت کے شہر کولکتہ میں یونیورسٹی طلباء کے ساتھ سوال جواب کے سیشن میں ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں میں ملوث حافظ سعید پر دس ملین ڈالرز کا انعام رکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کو ہلاک کرنے والے دہشتگردوں کا آخری حد تک پیچھا کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا القاعدہ کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے۔ دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ایران کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو روکا جانا ضروری ہے، کیونکہ اس سے خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ کا آغاز ہو گا۔



خبر کا کوڈ : 159747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش