0
Monday 7 May 2012 03:33

شمالی وزیرستان، فورسز کے قافلہ پر دہشتگردوں کا حملہ، 9 اہلکار شہید

شمالی وزیرستان، فورسز کے قافلہ پر دہشتگردوں کا حملہ، 9 اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقہ میرانشاہ میں دہشتگردوں کے حملہ میں 9 سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے، جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں متعدد دہشتگرد بھی مارے گئے، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق میران شاہ میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا، جس کے نتیجہ میں 9 اہلکار شہید ہو گئے، جوابی کارروائی میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کا کمپاونڈ بھی تباہ کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 159558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش