0
Saturday 26 May 2012 01:03

ملتان کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے موٹر سائیکل ریلی

ملتان کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے موٹر سائیکل ریلی
اسلام ٹائمز۔ 27 مئی کو ملتان میں منعقد ہونے والی قرآن و اہلبیت ع کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سوتڑی وٹ سے سپورٹس گرائونڈ تک موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے ڈویژنل صدر رضا مہدی نے کی، سوتری وٹ سے شروع ہونے والی موٹر سائیکل ریلی پُل شوالہ، ڈیرہ اڈہ، ایس پی چوک، ہائیکورٹ چوک، قسور گردیزی روڈ، کلمہ چوک سے ہوتی ہوئی سپورٹس گرائونڈ ملتان پر اختتام پزیر ہوئی۔

ریلی میں سینکڑوں موٹر سائیکل سواروں نے شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے پاکستان، مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پرچم اُٹھا رکھے تھے، ریلی کے شرکاء نے امریکہ، اسرائیل اور دہشت گردی کیخلاف بھرپور نعرے بازی کی، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے ڈویژنل صدر رضا مہدی نے کہا کہ یہ ریلی 27 مئی کو ہونیوالی قرآن و اہلبیت ع کانفرنس کی تیاریوں کی ایک کڑی ہے۔
خبر کا کوڈ : 165496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب