0
Friday 1 Jun 2012 00:49

مردان میں دہشتگردوں نے گرلز پرائمری سکول کو دھماکے سے اڑا دیا

مردان میں دہشتگردوں نے گرلز پرائمری سکول کو دھماکے سے اڑا دیا
اسلام ٹائمز۔ ضلع مردان کے علاقہ باغ کلے جلندر میں تعلیم دشمن دہشتگردوں نے گرلز پرائمری سکول کو دھماکوں سے اڑا دیا۔ جبکہ لوند خوڑ جیوڑ میں نامعلوم ملزمان نے ایک گھر پر گرینڈ پھینکے جس سے گھر اور حجرے کو شدید نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق مردان میں گزشتہ دنوں سے امن وامان کی صورت حال ایک بار پھر خراب ہوگئی ہے۔  رات 12 بجے کے قریب تھانہ صدر کے علاقہ باغ کلے جلندر میں کمیونٹی گرلز پرائمری سکول کے چوکیدار خائستہ الرحمان ولد نور رحمن کو نامعلوم ملزمان نے یرغمال بنایا اور بعد ازاں سکول کو دو دھماکوں سے اڑا دیا، جس سے سکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ دھماکے سے علاقے میں زبردست خوف وہراس پایا جاتا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 167328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش