0
Saturday 12 Dec 2009 11:11

عراق جنگ اسلام سے تصادم کے تناظر میں لڑی گئی،ٹونی بلیئر کا اعتراف

عراق جنگ اسلام سے تصادم کے تناظر میں لڑی گئی،ٹونی بلیئر کا اعتراف
لندن:برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے اعتراف کیا ہے کہ عراق جنگ میں شمولیت کا فیصلہ اسلام کے ساتھ تصادم کے وسیع تر تناظر میں کیا گیا۔برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں ٹونی بلیئر کا کہنا تھا کہ عراق جنگ میں مذہب کا کوئی کردار نہ تھا تاہم عقیدے کی قوت نے ان کو فیصلے پر قائم رہنے میں مدد دی۔سابق برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق جنگ اسلام کے داخلی اختلافات کو ہوا دینے کے تناظر میں لڑی گئی۔ان کا خیال تھا کہ یہ اختلافات طویل عرصے تک جاری رہ سکتے ہیں۔ سابق برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق کے سابق صدر ظالم شخص تھا اسے ہٹانا ضروری تھا۔صدام حسین نے اپنے شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کئے تھے۔انہوں نے کہا کہ صدام کے پاس مہلک ہتھیار نہ ہونے کا یقین ہونے کے باوجود وہ عراق پر حملے کا حکم دیتے۔


خبر کا کوڈ : 16742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش