0
Tuesday 12 Jun 2012 07:55

بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے آیت اللہ تسخیری کی خدمات قابل تحسین ہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے آیت اللہ تسخیری کی خدمات قابل تحسین ہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ آیت اللہ محمد علی تسخیری کو اپنے دوسرے گھر پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے آیت اللہ تسخیری کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ دنیا میں عالم اسلام کا حقیقی چہرہ روشناس کروانے پر ان کی تنظیم کو سلام پیش کرتے ہیں۔ تقریب بین المذاہب مسلم، عیسائی اور یہود کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دے رہی ہے جو امر انتہائی خوش آئند ہے اور دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آیت اللہ تسخیری جیسی شخصیات جو دنیا میں امن و سلامتی اور بھائی چارے کا پیغام لیکر اٹھی ہیں امید کی روشن شمع ہیں۔ ہمارے درمیان ایسی شخصیات کا وحود باعث برکت ہے۔ جن کی وجہ سے نفرتیں محبتوں میں تبدیل ہو رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے نیشنل ریگولیشن اینڈ سروسز ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ادارہ تقریب مذاہب اسلامی پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ وحدت امت سیمینار سے اپنے خطاب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران جیسا انقلاب صرف زبانی باتوں سے ممکن نہیں ہوگا بلکہ اس کے لئے ایک طویل عملی سفر کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے ضروری ہے کہ شرپسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھی جائے اور انہیں اپنی صفوں سے نکال باہر کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی بیلٹ سے آئے گی نہ کہ بلٹ سے، لہذا بیلٹ کی بجائے بلٹ سے تبدیلی لانے والوں کی نشاندہی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 170415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش