0
Tuesday 12 Jun 2012 09:31

استکبار جہانی فرقہ واریت کو بطور اسلحہ استعمال کر رہا ہے، علامہ نیاز حسین نقوی

استکبار جہانی فرقہ واریت کو بطور اسلحہ استعمال کر رہا ہے، علامہ نیاز حسین نقوی
اسلام ٹائمز۔ انحرافات ہمیشہ گمراہی اور تباہی کا باعث بنے ہیں۔ آج عالم اسلام کو اتحاد و وحدت کی اشد ضرورت ہے۔ شیعہ سنی کا کوئی بنیادی اختلاف نہیں ہے۔ صدر اسلام سے امت مسلمہ کو لڑانے کی سازش چلی آ رہی ہے، تاکہ مسلمانوں کو کمزور کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ سید نیاز حسین نقوی، سربراہ ادارہ تقریب مذاہب اسلامی پاکستان نے وحدت امت سیمینار سے اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہود و نصاریٰ نبی اکرم ص کے زمانے سے مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ حضور اکرم ص نے اپنے زمانے میں اسلام دشمن عناصر کی کئی سازشوں کو ناکام بنایا، انصار و مہاجریں کو مواخات کے ذریعے وحدت کی لڑی میں اکٹھا کیا اور اس طرح اسلام دشمنوں کو منہ کی کھانا پڑی۔

سربراہ تقریب المذاہب اسلامی کا کہنا تھا کہ مسالک حکومتوں نے اپنے اقتدار کو دوام دینے کے لئے بنا رکھے ہیں۔ یہ مسالک پیغمر اکرم ص کے زمانے میں موجود نہیں تھے۔ یہ اختلافات اس واسطے ڈالے گئے تاکہ مسلم امہ کو کمزور کرکے ان پر حکمرانی کی جا سکے۔ آج اس جھگڑے کی ضرورت نہیں ہے کہ کون خلیفہ اول تھا بلکہ آج دشمن کے سامنے یک جان ہو کر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کا یہ سیمینار اتحاد و وحدت کو فروغ دینے کے لئے منعقد کیا گیا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اجتہادی اختلافات کو بنیاد بنا کر ایک دوسرے کا قتل عام نہ کیا جائے۔ علامہ نیاز حسین نقوی کا کہنا تھا کہ آج استکبار جہانی کو اسلحے سے لیس ہونے کی ضرورت نہیں ہے وہ ہماری فرقہ واریت کو بطور اسلحہ استعمال کر رہے ہیں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کا احیاء خوش آئند ہے۔
خبر کا کوڈ : 170419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش