0
Wednesday 13 Jun 2012 23:36

شیعہ اذان کیخلاف کالعدم سپاہ صحابہ کا عدالت سے رجوع

شیعہ اذان کیخلاف کالعدم سپاہ صحابہ کا عدالت سے رجوع
اسلام ٹائمز۔ رحیم یار خان میں کالعدم دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے سرغنہ دہشتگرد اور سیکڑوں شیعہ سُنی مسلمانوں کے قاتل، دشمن محمد و آل محمد (ع) ملک اسحاق نے اذان میں امیر المومنین حضرت امام علی علیہ السلام کی شہادت کی گواہی کے خلاف عدالت میں مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔ دشمن محمد و آل محمد (ع) ملک اسحاق نے مورخہ 30 مئی کو رحیم یار خان کے تھانہ سٹی بی ڈویژن میں مقامی ایس ایچ او کو ایک درخواست پیش کرتے ہوئے لکھا تھا کہ حیدر ٹرسٹ رحیم یار خان سے روزانہ دن میں تین مرتبہ اذان دی جاتی ہے اور ہر اذان میں امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی شہادت دی جاتی ہے اور کہا جاتا ہے کہ امام علی علیہ السلام مسلمانوں کے خلیفۃ بلافصل ہیں جس پر پولیس کو حیدری ٹرسٹ کے خلاف کارروائی کرنی چاہئیے اور مقدمہ درج کیا جائے، جس پر پولیس انتظامیہ نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کرتے ہوئے درخواست مسترد کر دی تھی۔

واضح رہے کہ ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن رحیم یار خان نے ناصبی دہشتگرد ملک اسحاق کی یہ درخواست لینے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ درخواست ناقابل منظور ہے، اس لیے پولیس انتظامیہ اس قسم کی درخواست نہیں لے گی۔ ناصبی دہشتگرد ملک اسحاق کے ناپاک عزائم جب تھانہ میں ناکام ہوگئے تو ملعون دہشتگرد نے ایک ناصبی وکیل خالد محمود ایڈووکیٹ کی مدد سے عدالت میں یہی درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت کو لکھا ہے کہ اس مقدمہ کی سماعت کی جائے۔ ناصبی دہشتگرد ملک اسحاق نے عدالت کو درخواست میں لکھا ہے کہ اس نے پہلے یہ درخواست پولیس انتظامیہ کو دی تھی، جس پر ہولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ یہ درخواست سیشن جج کے دائرہ سماعت میں نہ آنے کے باوجود بھی سیشن جج نے اس درخواست کو منظور کیا ہے۔

یہ بات بھی قابل غور ہے کہ کالعدم دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشتگرد اور دشمن محمد و آل محمد(ع) ملک اسحاق نے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت فرقہ واریت کی آگ کو ہوا دینے کے لئے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی اذان میں شہادت کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی کوشش کی ہے، جبکہ دوسری جانب سیشن جج سردار اکرم خان نے ماورائے قانون اس درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پولیس کو عدالت میں طلب کر لیا ہے، جبکہ پولیس ایس ایچ او رحیم یار خان تھانہ سٹی بی ڈویژن کو کمنٹس لکھنے کو کہا ہے۔

یاد رہے کہ آئین پاکستان کے تحت پاکستان میں بسنے والے ہر شہری کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے عقیدے کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی انجام دے، تاہم کالعدم دہشتگرد گروہوں کے سرغنہ اور سینکڑوں انسانوں کے قاتل، دشمن محمد و آل محمد (ع) ملک اسحاق کی جانب سے امیر المومنین علی علیہ السلام کی اذان میں شہادت کے خلاف عدالت میں درخواست دینا اور عدالت کا سماعت کیلئے منظور کرنا آئین پاکستان کی نفی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 170970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش