0
Tuesday 12 Jun 2012 01:05

بھکر، سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی قصر زینب پر حملے کی کوشش، 5 شہری زخمی

بھکر، سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی قصر زینب پر حملے کی کوشش، 5 شہری زخمی
اسلام ٹائمز۔ کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے بھکر کا امن سبوتاژ کرتے ہوئے قصر زینب س پر حملے اور علم مبارک کی بے حرمتی کی کوشش کی، جس کو شیعہ نوجوانوں نے ناکام بنا دیا، شرپسندوں کے اس حملے میں 5 شہری بھی زخمی ہوئے، جبکہ پولیس نے 40 شرپسندوں کو حراست میں لے لیا، مقامی ذرائع کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے زبردستی شٹر ڈائون ہڑتال کی کوشش ناکام ہونے کے بعد شرپسندوں نے مختلف ٹولیوں کی صورت میں قصر زینب س پر حملے کی مزموم کوشش کی، جس کو موقع پر موجود شیعہ نوجوانوں نے بھرپور انداز میں ناکام بنا دیا اور حملہ آوروں کو واپس بھاگنے پر مجبور کر دیا، فرقہ پرست تنظیم کی جانب سے اس حملہ کی کوشش میں 5 شہری اور 10 حملہ آور زخمی ہوئے۔
 
ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ بھی شہر کے مختلف مقامات پر کالعدم تنظیم کے شرپسندوں نے شیعہ نوجوانوں پر حملوں کی کوششیں کیں، تاہم دفاعی مزاحمت کی وجہ سے شرپسندوں کو کوئی کامیابی نہ مل سکی، بعدازاں شیعہ رہنمائوں نے شہر میں امن برقرار رکھنے کیلئے ڈی پی او بھکر سے ملاقات کی اور مطالبات پیش کئے، پولیس نے شرانگیز کارروائیوں میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ کے 40 کارندوں کو گرفتار کر لیا اور بعض کے خلاف مقدمات بھی درج کر لئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 170360
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش