0
Friday 15 Jun 2012 01:12

پاکستان افغان امن کوششوں کی حمایت کرے، حامد کرزئی کا مطالبہ

پاکستان افغان امن کوششوں کی حمایت کرے، حامد کرزئی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغان امن کوششوں کی حمایت کرے، انہوں نے اپنے شورش زدہ ملک میں استحکام اور انتہاء پسندوں کو شکست دینے کیلئے وسیع تر عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات کابل میں افغانستان کے مستقبل کے بارے میں منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس ایک روزہ کانفرنس میں تیس ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ یہ کانفرنس شکاگو میں نیٹو کانفرنس کے چند ہفتوں بعد سامنے آئی ہے، جس میں افغانستان سے ایک لاکھ تیس ہزار اتحادی فوجیوں کے انخلاء کے منصوبے پر غور کیا گیا تھا۔ کانفرنس سے خطاب میں صدر کرزئی کا کہنا تھا کہ ان کے ملک کی اقتصادی ترقی اور امن کیلئے ہمسائیہ ممالک اور عالمی طاقتوں کی جانب سے مدد ناگزیر ہے۔ 

انہوں نے پاکستان سے براہ راست مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان میں دس سالہ جنگ کے خاتمے کیلئے کوششوں کی حمایت کرے۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں اور ہمارے ہمسائیوں کی طرف سے مدد افغانستان کیلئے انتہائی اہم ہے۔ تاکہ ملک استحکام اور معاشی ترقی کی طرف پیش رفت جاری رکھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک، ہمسائیوں اور ہمارے اتحادیوں و نیٹو سب کے تعاون نہ صرف افغانستان میں استحکام آئے گا بلکہ دہشتگردی، انتہاء پسندی اور تشدد سے ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران سمیت اپنے ہمسائیہ ممالک کو یقین دلاتا ہوں کہ کابل کی جانب سے متعدد مغربی طاقتوں بالخصوص امریکہ کے ساتھ سٹرٹیجک معاہدوں پر دستخط سے تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔ 

صدر کرزئی نے کہا کہ افغان شوریٰ امن کونسل کے سربراہ جلد سعودی عرب اور پاکستان کا دورہ کرینگے تاہم انہوں نے کوئی تاریخ نہیں دی اور اسلام آباد پر زور دیا گیا ہے کہ وہ امن کوششوں کی حمایت کرے۔
خبر کا کوڈ : 171346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش