0
Saturday 16 Jun 2012 16:23

امام موسی كاظم ع كی شہادت كی مناسبت سے كاظمین میں لاكھوں زائرین كا اجتماع

امام موسی كاظم ع كی شہادت كی مناسبت سے كاظمین میں لاكھوں زائرین كا اجتماع
اسلام ٹائمز۔ ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ ايكنا ﴾ نے العالم نيوز چينل سے نقل كيا ہے كہ آج کے دن لاکھوں زائرين امام موسی كاظم ﴿ ع ﴾ كی شہادت كے دن عزاداری كركے اپنی عقيدت كا اظہار كر رہے ہیں۔ رپورٹ كے مطابق كاظمين میں امام موسی كاظم ( ع ) كے حرم كے اطراف كی سڑكیں زائرين سے پر ہوچكی ہیں۔ یہ زائرين عراق كے مختلف صوبوں سے آئے ہیں۔ عراقی سيكورٹی فورسز نے سيكورٹی كے سخت اقدامات كئے ہیں۔ ہزاروں سيكورٹی اہلكار دہشت گردی كے كسی واقعہ سے نمٹنے كيلئے تيار ہیں۔

سركاری ذرائع كا كہنا ہے كہ بغداد میں دہشت گردی كے واقعات كے باوجود امام موسی كاظم ( ع ) كے حرم میں لاكھوں عقيدت مند پہنچ چكے ہیں۔ رپورٹ كے مطابق عراقی حكومت نے امام موسی كاظم ( ع ) كی شہادت كے دن زائرين كی سيكورٹی كيلئے سخت اقدامات كر ركھے ہیں اور زائرين كی سہولت كيلئے آج سركاری چھٹی كا اعلان كيا ہے۔
خبر کا کوڈ : 171782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش