0
Saturday 19 Dec 2009 13:15

کوئٹہ،جیل روڈ پر فائرنگ،ڈی ایس پی حبیب اللہ سمیت 3 پولیس اہلکار جاں بحق،دو زخمی

کوئٹہ،جیل روڈ پر فائرنگ،ڈی ایس پی حبیب اللہ سمیت 3 پولیس اہلکار جاں بحق،دو زخمی
کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے جیل روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت تین پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی حبیب اللہ جیل روڈ پر اپنے گھر سے پولیس کی گاڑی میں سوار ہو کر اپنے دفتر جا رہے تھے کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی،جس سے ڈی ایس پی حبیب اللہ،اے ایس آئی محمد اسلم اور کانسٹیبل شفیق موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،جبکہ فائرنگ سے ڈرائیور نذیر احمد اور ایک پولیس اہلکار یاسر زخمی ہو گیا۔اسی دوران حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس اہلکاروں کی نعشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے۔

خبر کا کوڈ : 17241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش