0
Friday 22 Jun 2012 00:48

کوئٹہ میں سازش کے تحت فرقہ واریت کو ہوا دی جارہی ہے، سیاسی و مذہبی رہنماء

کوئٹہ میں سازش کے تحت فرقہ واریت کو ہوا دی جارہی ہے، سیاسی و مذہبی رہنماء
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی مختلف سیاسی، مذہبی و قوم پرست جماعتوں کے رہنمائوں نے فاروقیہ مسجد میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس مقامات پر بم دھماکے کرنے والے عناصر کا نہ تو کوئی مذہب ہے اور نہ ہی وہ انسان کہلانے کے حق دار ہیں، اس طرح کے واقعات میں جو لوگ ملوث ہیں وہ درندے اور غیر ملکی ایجنٹ ہیں، ایسے افراد کا قلع قمع کرنا اور ایسے چہروں کو بے نقاب کرنا حکومت کا فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالمتین اخونذادہ، جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالقادر لونی، جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولوی شفیق دولت زئی، پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی نائب صدر سردار یعقوب ناصر، بی این پی کے رہنماء اور رکن صوبائی اسمبلی غلام جان بلوچ نے واقعے کے بعد اظہار افسوس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ناقص پالیسیوں کی بدولت آج حالات اتنے خراب ہوگئے ہیں کہ مسجدوں میں بھی بم دھماکے ہونے لگے ہیں، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت دہشت گردی اور خاص کر فرقہ واریت کو ہوا دی جارہی ہے، تاکہ سنی شیعہ آپس میں دست و گریبان ہو جائیں اور حالات خانہ جنگی کی طرف جائیں۔ لیکن بلوچستان کے عوام اور سیاسی جماعتیں اس طرح کی سازشوں سے ہوشیار رہیں اور اپنے درمیان دہشت گردوں پر کڑی نظر رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 173193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش