0
Thursday 28 Jun 2012 23:05

حکومت کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، توانائی بحران کا حل اولین ترجیح ہے، پرویز اشرف

حکومت کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، توانائی بحران کا حل اولین ترجیح ہے، پرویز اشرف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ توانائی کے بحران کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس معاملے میں کوئی کثر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ اسلام آباد میں نیشنل پاور کنٹرول سینٹر میں واپڈا حکام کی طرف سے بریفنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ ملک بھر میں یکساں لوڈشیڈنگ کی جائے اور کسی علاقے سے امتیازی سلوک نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے وہ وزیراعظم بنے ہیں، کوشش کی ہے کہ توانائی کے بحران کو کم کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بہت سے چیلنجز درپیش ہیں اور حالات کا تجزیہ کرنے کے علاوہ حقائق سامنے رکھتے ہوئے قومی ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی پالیٹکس سے بالاتر ہو کر وہ ملکی معاملات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ بین الاقوامی برادری میں پاکستان کی مثبت ساکھ کو فروغ دینے کے لئے عوامی سطح پر رابطوں کو بڑھایا جائے۔
دفتر خارجہ کے دورے کے موقع پر وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ افریقی ممالک سے باہمی تعاون کے فروغ کے لئے تعلقات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے وزارت خارجہ کے حکام سے بیرون ملک پاکستانی مشنز کے بارے میں معلومات بھی لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، جنہیں مواقعوں میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 175111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش