0
Wednesday 4 Jul 2012 12:48

فیڈرل بورڈ اسلام آباد نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کا اعلان کر دیا

فیڈرل بورڈ اسلام آباد نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پبلک سکول اینڈ کالج کی ہونہار طالبہ کبریٰ زینب نے میٹرک کے امتحان میں 1050 میں سے 997 نمبر حاصل کرکے گلگت بلتستان میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ فیڈرل بورڈ اسلام آباد نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا، نتائج کے مطابق گلگت بلتستان کے معروف تعلیمی ادارہ پبلک سکول اینڈ کالج سکردو کی باصلاحیت اور ہونہار طالبہ کبریٰ زینب نے کل 1050 نمبروں میں سے 997 نمبر حاصل کرکے صوبے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ طالبہ نے میڈیا کو بتایا کہ انکی کامیابی میں جہاں سکول کے اساتذہ کی محنت شامل ہے وہیں ان کے والدین کی دعاوں کا بھی ثمر ہے کہ وہ ادارے کا نام روشن کرسکی۔
خبر کا کوڈ : 176514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش