0
Saturday 7 Jul 2012 23:50

کشمیری نوجوان کی پُراسرار ہلاکت کے خلاف احتجاجی دھرنا

کشمیری نوجوان کی پُراسرار ہلاکت کے خلاف احتجاجی دھرنا
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست حیدر آباد میں 25 سالہ کشمیری نوجوان کی پُراسرار ہلاکت کے خلاف سرینگر، مظفر آباد شاہراہ پر ناربل کے مقام پر لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دن بھر شاہراہ پر دھرنا دیا اور ٹریفک بلاک کردی، مقبوضہ کشمیر پولیس نے مظاہریں کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے بھی داغے، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے، ادھر حیدر آباد پولیس نے واقعہ کے حوالے سے بتایا کہ مذکورہ شخص کی موت قدرتی طور پر رونماء ہوئی تاہم نوجوان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ اسے قتل کیا گیا ہے، مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقہ ناربل کا 25 سالہ محمد اشرف بٹ ولد غلام احمد بٹ 26 جون کو محنت مزدوری کے سلسلے میں گیا تھا، وہ بھارت کی اندوبار نامی ایکسپریس ریل گاڑی میں سفر کررہا تھا کہ اس دوران اس کی پُراسرار طور پر موت واقع ہوئی ہو گئی، نوجوان کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ محمد اشرف کا قتل کیا گیا ہے، انہوں نے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 177268
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے