0
Wednesday 11 Jul 2012 22:39

وفاقی کابینہ کا ملک بھر میں یکساں لوڈشیڈنگ کرنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ کا ملک بھر میں یکساں لوڈشیڈنگ کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے ایک بار پھر ملک بھر میں یکساں لوڈ شیڈنگ اور عوام کو سستے داموں اشیاء فروخت کرنے کے لیے ماہ مبارک رمضان کے لیے ڈھائی ارب روپے کے پیکج کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی نشستیں بڑھانے اور ملک بھر میں یکساں لوڈشیڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اسلام آباد میں جاری ہے۔ اجلاس میں دہری شہریت کے بل پر اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں توانائی بحران کے خاتمے اور مہنگائی کی صورتحال پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ 

وزارت پانی و بجلی کی جانب سے کابینہ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ توانائی بحران کے خاتمے کیلئے مزید بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ہے جس کے بعد بجلی کا شارٹ فال تین ہزار پانچ سو میگاواٹ تک آگیا ہے اور لوڈشیڈنگ میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں لوڈشیڈنگ یکساں طور پر کی جائے گی۔ اجلاس میں سحر و افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ رمضان پیکج پر عمل درآمد ایک ہفتہ قبل کر دیا جائے گا۔ یہ پیکج گھی، چینی، بیسن، چاول اور دیگر اہم اشیاء کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ رمضان پیکج سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں پانچ سے بیس فیصد کمی ہو جائے گی اور یہ پیکج صرف یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے ہی فراہم کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ نے اقلیتوں کیلئے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں نشستیں بڑھانے کی بھی منظوری دی ہے اور فیصلے پر عملدرآمد کیلئے مذہبی امور، بین المذاہب ہم آہنگی اور پارلیمانی امور کے وزراء پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔ 

خبر کا کوڈ : 178378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش