0
Friday 20 Jul 2012 13:24

شہر قائد بہت بڑی تباہی سے بچ گیا، صفورہ چورنگی کے قریب سے 13 کلو وزنی بم برآمد

شہر قائد بہت بڑی تباہی سے بچ گیا، صفورہ چورنگی کے قریب سے 13 کلو وزنی بم برآمد
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے یونورسٹی روڈ صفورہ چورنگی کے قریب سے ایک 13 کلو وزنی بم برامد ہوا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ شہر قائد میں سچل تھانے کی حدود میں صفورہ چورنگی کے قریب ایک نجی اسکول سے متصل ایک بم ملا ہے، اس کی اطلاع اسکول انتظامیہ نے پولیس کو دی۔ بم کی اطلاع ملتے ہی رینجرز پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا گھیراؤ کرلیا، اس کے ساتھ ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا، جس نے بم کو ناکارہ بنا دیا۔ بم ڈسپوزل حکام کا کہنا تھا کہ بم میں 13 کلو بارودی مواد تھا۔ بم میں دو بیٹیریاں نصب کی گئی تھیں اور بارودی مواد کے ساتھ بال بیرنگ استعمال کیا گیا تھا۔

دیگر ذرائع کے مطابق کراچی بڑی دہشتگردی سے بال بال بچ گیا۔ صفورا چورنگی کے قریب سے برآمد تیرہ کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا۔ کراچی کے علاقے صفورہ چورنگی کے قریب سے برآمد ہونے والے بم کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر صفورا چورنگی کے قریب بم برآمد ہونے کی اطلاع ملتے ہی ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں روانہ ہوگئیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پہنچ کر بم ناکارہ بنا دیا۔ بم صفورا چورنگی پر ایک نجی اسکول کے قریب سے برآمد ہوا، جس کا وزن تیرہ کلو گرام تھا۔ حکام کے مطابق بم سیمنٹ کے بلاک میں نصب کیا گیا تھا، اور اس میں بال بیرنگ، نٹ بولڈ اور ریموٹ کنٹرول ڈیوائس برآمد کی گئی۔ بم بفرزون، قائد آباد اور سپر ہائی وے سے ملنے والے بموں سے مماثلت رکھتا ہے۔ چند ماہ پہلے بھی اسی مقام پر نصب شدہ بم میں رینجرز موبائل کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 180585
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش