0
Tuesday 31 Jul 2012 13:26

کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ رکھنے والے افراد ہی ووٹ ڈال سکیں گے، شفاف انتخابات کرائے بغیر کوئی چارہ نہیں، فخرالدین جی ابراہیم

کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ رکھنے والے افراد ہی ووٹ ڈال سکیں گے، شفاف انتخابات کرائے بغیر کوئی چارہ نہیں، فخرالدین جی ابراہیم
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے نئی انتخابی فہرستیں جاری کر دی ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ ایسے انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں کہ کسی کو اعتراض نہ ہو۔ فہرستوں کی تیاری میں ووٹرز کی گھر گھر جا کر تصدیق کی گئی۔ اسلام آباد میں حتمی انتخابی فہرستوں کے اجرا کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ووٹر لسٹیں انتہائی شفاف بنائی گئی ہیں، ان پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا۔ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ رکھنے والے افراد ہی ووٹ ڈال سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کو بھول جائیں کیوں کہ ماضی میں سبھی نے غلطیاں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کرائے بغیر کوئی چارہ نہیں۔ 8300 پر ایس ایم ایس کرکے ووٹ نمبر معلوم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے انتخابی عمل شروع ہوچکا ہے اور عام انتخابات کے اعلان تک انتخابی فہرستیں درست کی جا سکتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 183751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش