0
Wednesday 1 Aug 2012 01:22

اے این پی نے خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا ہے، افراسیاب خٹک

اے این پی نے خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا ہے، افراسیاب خٹک
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر سنیٹر افراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ اے این پی نے صوبہ میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں تمام جماعتوں کے رہنمائوں کو شرکت کی دعوت کی جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر المرکز اسلامی پشاور میں جماعت اسلامی کے رہنمائوں کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم، صوبائی وزراء بشیر احمد بلور، میاں افتخار حسین اور جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی خیبر پختونخوا شبیر احمد خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

افراسیاب خٹک کا کہنا تھا کہ بجلی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے اور یہ ایک پارٹی یا صوبائی حکومت تنہاء حل نہیں کرسکتی، اس لئے اے این پی نے صوبہ بھر کی سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کوئی متفقہ لائحہ عمل تیار کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جماعت اسلامی کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے اور دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی اس سلسلے میں عنقریب ملاقاتیں ہونگی۔
خبر کا کوڈ : 183883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش